اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکینیڈا میں رکنِ پارلیمنٹ کے کمیونٹی لیزان نصیر ملک نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ہفتہ کو گورنر افس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نصیر ملک نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو تاریخی خدمات سرانجام دیں وہ ملکی …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکینیڈا میں رکنِ پارلیمنٹ کے کمیونٹی لیزان نصیر ملک نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکینیڈا میں رکنِ پارلیمنٹ کے کمیونٹی لیزان نصیر ملک نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ہفتہ کو گورنر افس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نصیر ملک نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو تاریخی خدمات سرانجام دیں وہ ملکی ترقی اور ہنر مند افراد کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئیں، جنہیں اوورسیز کمیونٹی کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوریت دوست رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
اوورسیز نشستوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نصیر ملک نے کہا کہ اس معاملے پر بحث ایک پینڈورا باکس کھولنے کے مترادف ہے اور ایک مخصوص جماعت کی جانب سے اوورسیز نشستوں کا نعرہ محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے جس سے نہ اوورسیز کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی ملک کو۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ اس موقع پر قومی ائیر لائنز کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ قومی فضائی کمپنی کو اوورسیزپاکستانیوں کے لیے اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دینی چاہیے۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی اراضی پر قبضوں کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسی اوورسیز کے حق میں ہے تاہم پالیسی پر عملدرآمد میں موجود خامیوں کے ازالے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ملاقات کے اختتام پر نصیر ملک نے گورنر خیبرپختونخوا کو کینیڈین پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی۔








