اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ سے متعدد گھر متاثر ہوئے جبکہ دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف موقع پر پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ دھماکے …
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکا،دھماکے سے متعدد گھر متاثر ، دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ سے متعدد گھر متاثر ہوئے جبکہ دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف موقع پر پہنچے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 6افراد جاں بحق ہوگئے اور دیگر 9زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ واقعہ کے بعد پمز ہسپتال کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے،ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ سلنڈر کا دھماکا شادی والے گھر میں ہوا ، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔
صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے ہیں ،ریسیور آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے،دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔








