نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ …

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےنائب وزیرِ اعظم ووزیرخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے جس کے افریقہ اور اس سے باہر امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی، آزاد، متصل اور خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اپنی کوششوں میں تیزی لائے اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ان کی جائز امنگوں کے مطابق یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں