نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ملاقات

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ سے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے علاقے ’’صوما لی لینڈ‘‘ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت …

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ سے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے علاقے ’’صوما لی لینڈ‘‘ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی جبری نقل مکانی کی تجاویز کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے انہوں نے مسئلۂ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے مسلم اُمہ کے بنیادی مسائل کی حمایت میں او آئی سی کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے مستقل اور تعمیری کردار کو سراہا۔

مزید خبریں