وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیکٹر جی 7 ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں