اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر دھماکا میں جان کی بازی ہار جانے والے تمام افراد کی شناخت ہو گئی ہے ، پمز انتظامیہ

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر دھماکا میں جان کی بازی ہار جانے والے تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ۔ پمز انتظامیہ نے کہا ہے کہ سنیل جاوید کی میت کو ٹینچ بھاٹہ ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ میتوں کو سرد خانہ منتقل کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاندان کا گھر …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس سلنڈر دھماکا میں جان کی بازی ہار جانے والے تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ۔ پمز انتظامیہ نے کہا ہے کہ سنیل جاوید کی میت کو ٹینچ بھاٹہ ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ میتوں کو سرد خانہ منتقل کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاندان کا گھر دھماکے میں تباہ ہو گیا ہے ، اس لیے میتیں منتقل نہیں کر رہے ، میتوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذی کاروائی مکمل کر کے لاشیں سرد خانے منتقل کی جائیں گی ۔

انتظامیہ نے کہا کہ میتیں کب وصول کرنی ہیں، پوسٹ مارٹم کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ لواحقین کرینگے ۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دلہا کے والد حنیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی شادی تھی ، رات بارات لے کر آئے، میں گھر پر ہی تھا اور کمرےمیں سو رہا تھا، دھماکے کی آواز سے اٹھا اور چھت پھلانگ کر آیا تو آگے سب ختم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے، بہو ، اہلیہ اور بڑی بھابھی کی ڈیتھ ہوئی ہے جبکہ میری بیٹی اور دیگر خاندان کے لوگ ہسپتال میں ہیں۔

مزید خبریں