اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی انسدادِ اسمگلنگ کی انفورسمنٹ کو مؤثر بنانے اور قانونی تجارت کے فروغ کی حکمت عملی کے تحت ایف بی آر کےممبر (کسٹمز آپریشنز) سید شکیل شاہ اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی نے 8 اور 9 جنوری 2026 کو کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا۔ایف بی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس …
ایف بی آر کے سینئر افسران کا کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کا دورہ،موثر انفورسمنٹ کے لئے ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی انسدادِ اسمگلنگ کی انفورسمنٹ کو مؤثر بنانے اور قانونی تجارت کے فروغ کی حکمت عملی کے تحت ایف بی آر کےممبر (کسٹمز آپریشنز) سید شکیل شاہ اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی نے 8 اور 9 جنوری 2026 کو کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا۔ایف بی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر ان کا ستقبال چیف کلکٹر کسٹمز (اپریزمینٹ) بلوچستان مسعود احمد ، کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ ڈاکٹر کرم الٰہی، کلکٹر کسٹمز (اپریزمینٹ) کوئٹہ و تفتان داؤد پیرزادو اور کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی فضل صمد نے کسٹمز فارمیشنز کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ کیا۔
بریفنگ کے دوران مسعود احمد نے بلوچستان میں تجارتی صورتحال اور تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل سے سینئر افسران کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر کرم الٰہی نے انسدادِ اسمگلنگ کی مسلسل کاروائیوں ، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور سخت انفورسمنٹ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے محصولات پر بریفنگ دی۔ فضلِ صمد نےکسٹمز گڈانی کے دائرہ اختیار میں انفورسمنٹ کی کاروائیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی ایف بی آر کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور تجارت سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ ممبر (کسٹمز آپریشنز) اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ، اسلام آباد نے موقع پر ہی مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران سینئر افسران نے کسٹمز ہاؤس کوئٹہ میں پودے لگائے جو کہ ماحولیا ت کے تحفظ کے لئے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی ہے اور کسٹمز انفورسمنٹ کے دو نئےسیکشنز کا افتتاح بھی کیا۔ایف بی آر حکام نے کور کمانڈر کوئٹہ سے ایک خیرسگالی ملاقات بھی کی ۔ اس کے علاوہ وفد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ اور ساؤتھ)، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز اور چیف آف اسٹاف شامل تھے۔
ملاقات میں بین الادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے، موثر بارڈر مینجمنٹ اور قانونی تجارت کے فروغ اور اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔دورے کے اختتام پر ایف بی آر کے سینئر افسران نے بلوچستان میں پاکستان کسٹمز فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا بالخصوص انسدادِ اسمگلنگ کی کارروائیوں اور ریونیو وصولی میں نمایاں بہتری پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔








