آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑا ۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :اسکردومنفی14، لہہ منفی 13، استور منفی 11، گوپس منفی09، گلگت منفی08، زیارت ،قلات منفی 07، کالام ، ہنزہ منفی 06، دیر ، راولاکوٹ اورپاراچنار میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں