لاہور/ کامونکے۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کامونکے کو موٹر وے سے منسلک اور جی ٹی روڈ کو 6 رویہ کیا جائے گا اور وہ عوامی خدمت کے اس سفر میں خود بھی بار بار کامونکے آتے رہیں گے۔ اتوار کے روز یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ملک و قوم کی …
ملک کے دیرینہ مسائل کا حل انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کے قیام میں ہے,کامونکے کو موٹر وے سے منسلک اور جی ٹی روڈ کو 6 رویہ کیا جائے گا۔عبدالعلیم خان

مزید خبریں
لاہور/ کامونکے۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کامونکے کو موٹر وے سے منسلک اور جی ٹی روڈ کو 6 رویہ کیا جائے گا اور وہ عوامی خدمت کے اس سفر میں خود بھی بار بار کامونکے آتے رہیں گے۔ اتوار کے روز یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ملک و قوم کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا نذیر احمد خاں نے ہمیشہ اپنے حلقے اور علاقے کے عوام کے مسائل بھرپور انداز میں اجاگر کیے، جس کی بدولت آج کامونکے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ممکن ہوا۔انہوں نے صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کہا کہ ملک کے دیرینہ مسائل کا حل انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کے قیام میں ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ زیادہ صوبوں کے لیے تحریک چلائی جائے، اس معاملے پر ایم کیو ایم نے بھی ہماری حمایت کی ہے۔ اگر کسی کے پاس اکثریت ہے تو وہ ایک کے بجائے اپنے زیادہ وزرائے اعلی بنا لے، اس میں میرا یا میری جماعت کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں، فائدہ صرف عوام کا ہوگا۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا اور پاک فوج کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہم سے دوگنا طیارے تھے، مگر اس کے سات طیارے گرائے گئے ۔ رافیل بنانے والی کمپنی نے بھی اعتراف کیا کہ بھارتیوں کو جہاز اڑانے نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران چین، ترکی اور آذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ آج کئی ممالک پاکستان سے جہاز خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ سب پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قیادت کا نتیجہ ہے۔
اگر جرنیل بہادر ہو تو ہر سپاہی بہادر ہوتا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مختلف مواقع پر بھارتی طیاروں کے گرنے کا ذکر کرتے رہے اور یہاں تک کہا کہ مودی نے جنگ رکوانے کے لیے منت کی۔ آج دنیا میں بھارت کا سر جھک گیا ہے جبکہ پاکستان کاسربلند ہوا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔ جب تک فوج اور عوام متحد نہیں ہوں گے، کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے۔








