اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ اور واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے …
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے واقعہ پراظہار افسوس،پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ اور واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں ایک گھر میں صبح سات بجکر 24 منٹ پر گیس سلنڈر دھماکے کا ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سانحے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ گیس لیکج کےباعث پیش آیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سردیوں میں گیس سلنڈرز کے غیر محتاط استعمال سے اس قسم کے حادثات پیش آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی امداد کی جائیگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ واقعے کی شفاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے فوری طور پر ایمرجنسی آپریشن کا آغاز کیا اور محض 5 منٹ کے اندر ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جس سے متاثرین کو بروقت ریسکیو و طبی امداد کا آغاز ہوا۔ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فائر فائٹنگ، ریسکیو اور طبی امداد کیلئے اپنی یونٹس متحرک کیں،ریسکیو آپریشن میں 45 فائر، میڈیکل اور ریسکیو اہلکار شریک ہوئے اور 10 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل بھی آپریشن میں شریک ہوئی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیس سیلنڈرز و آلات کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








