جدہ ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسلری کا افتتاح کیا اور مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ گئے، جہاں انہوں نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

مزید خبریں
جدہ ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔
اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسلری کا افتتاح کیا اور مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ گئے، جہاں انہوں نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر حاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس دورے کے دوران سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات ٹیم اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کا معاونت پر شکریہ ادا کیا۔








