سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اہم مشاورتی اجلاس آج پیر 12 جنوری کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی، ایجنڈے …

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اہم مشاورتی اجلاس آج پیر 12 جنوری کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے، اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس کا مقصد قومی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی، ایجنڈے کی ترتیب، اجلاس کے دورانیے اور ایوان کے نظم و ضبط سے متعلق امور پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔

پارلیمانی روایات کے مطابق قومی اہمیت کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر پارلیمانی رہنما ایوان میں زیر غور آنے والے اہم قومی، قانون سازی اور عوامی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس میں شرکت کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں