سوڈانی وزیراعظم کا حکومت واپس خرطوم منتقل کرنے کا اعلان

خرطوم ۔12جنوری (اے پی پی):سوڈان کے وزیرِ اعظم کامل ادریس نےحکومت پورٹ سوڈان سے دارالحکومت خرطوم واپس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، سوڈانی حکومت تین سال تک پورٹ سوڈان میں کام کرتی رہی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق خرطوم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامل ادریس نے کہاکہ آج ہم واپس آ گئے ہیں، امید کی حکومت قومی دارالحکومت میں واپس آ گئی ہے۔ سوڈانی وزیراعظم نے عوام …

خرطوم ۔12جنوری (اے پی پی):سوڈان کے وزیرِ اعظم کامل ادریس نےحکومت پورٹ سوڈان سے دارالحکومت خرطوم واپس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، سوڈانی حکومت تین سال تک پورٹ سوڈان میں کام کرتی رہی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق خرطوم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامل ادریس نے کہاکہ آج ہم واپس آ گئے ہیں، امید کی حکومت قومی دارالحکومت میں واپس آ گئی ہے۔

سوڈانی وزیراعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بہتر خدمات، بہتر صحت کی سہولیات، ہسپتالوں کی تعمیرِ نو، تعلیمی خدمات کی ترقی اور بجلی، پانی اور صفائی کی سہولیات میں بہتری کا وعدہ کرتے ہیں۔خیال رہےکہ دارالحکومت خرطوم فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ سے بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔

 

مزید خبریں