صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام سے کیے وعدے کے تحت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ، کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا تاکہ میرٹ پر مبنی تقرریوں کو یقینی بنایا جا …

کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام سے کیے وعدے کے تحت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ، کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا تاکہ میرٹ پر مبنی تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے،یہ اقدام کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم ہے ۔ ان خیالا ت اظہارانہوں نے پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا ان کا پہلا اور دوٹوک وعدہ یہی تھا کہ صوبے میں نہ سرکاری نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقربا پروری کو برداشت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی اعتماد کی بحالی اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے ، وعدے کی تکمیل کے لیے بلوچستان میں شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں محکمہ خزانہ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیاد پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ،یہ اقدام کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم ہے ۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بھرتی کے اس نئے نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا ،ان کی قابلیت اور اہلیت کی شفاف انداز میں جانچ کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا تاکہ میرٹ پر مبنی تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے جسے مرحلہ وار بلوچستان حکومت کے دیگر تمام محکموں کی سرکاری ملازمتوں تک توسیع دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے گڈ گورننس، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیا گیا وعدہ ہی بلوچستان حکومت کی حکمرانی کی بنیاد ہے اور حکومت ہر سطح پر ایسے اقدامات جاری رکھے گی جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اہل افراد کو ان کا حق دلانے کا سبب بنیں۔

 

مزید خبریں