مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے، معیشت میں استحکام اور ترقی کی رفتار بہتر دیکھی جا رہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور ۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے، معیشت میں استحکام اور ترقی کی رفتار بہتر دیکھی جا رہی ہے۔پچھلے سال مئی میں عسکری فتح اور معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی والدہ …

لاہور ۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے، معیشت میں استحکام اور ترقی کی رفتار بہتر دیکھی جا رہی ہے۔پچھلے سال مئی میں عسکری فتح اور معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما ساجدہ فاروق تارڑ کے ہمراہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور و پبلک افیئر یونٹ سید توصیف شاہ کے دفتر چیمہ ہاؤس میں اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں، چیئرمینز، وائس چیئرمینز، سینئر کارکنان، کونسلرز، خواتین رہنماؤں اور لیڈی کونسلرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے، ملک اب استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں عسکری فتح اور معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت میں استحکام اور ترقی کی رفتار بہتر دیکھی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے، ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کارکنان کے مسائل تفصیل سے سنے۔ شرکا اجلاس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ شرکا اجلاس نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں نہ صرف حلقے کے عوامی مسائل زیر بحث آئے بلکہ ملک کی مجموعی صورتحال میں بہتری اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ملاقات میں شریک قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں