وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹانک میں پولیس گاڑی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ٹانک میں پولیس گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم کے لئے افسوسناک واقعہ ہے۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والا بزدلانہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ پوری …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ٹانک میں پولیس گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری قوم کے لئے افسوسناک واقعہ ہے۔

پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والا بزدلانہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ پوری قوم کے لئے افسوناک واقعہ ہے جس میں ہمارے 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، یہ سفاکانہ کارروائی انسانیت، امن اور ریاستِ پاکستان کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ،کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیس اور سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور انشاءاللہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ان قربانیوں کے صدقے ضرور سرخرو ہوگی۔

 

مزید خبریں