چین کا بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ مل کر دو لاکھ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑنے کے منصوبے کا اعلان

بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چین نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ مل کر دو لاکھ سے زیادہ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زمین کے گرد مدار میں اپنی سلاٹس اور ریڈیو سپیکٹرم کو محفوظ بنانا ہے۔آئی ٹی یو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فائلنگ کے مطابق چین نے ایک درجن سے …

بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چین نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ مل کر دو لاکھ سے زیادہ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زمین کے گرد مدار میں اپنی سلاٹس اور ریڈیو سپیکٹرم کو محفوظ بنانا ہے۔آئی ٹی یو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فائلنگ کے مطابق چین نے ایک درجن سے زائد سیٹلائٹ کنسٹیلیشنز کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں ایک کنسٹلیشن کا سائز 10 سے زیادہ سیٹلائٹ سے لے کر تقریباً ایک لاکھ سیٹلائٹس تک ہے۔

سب سے بڑی دو کنشسٹلیشنز، CTC-1 اور CTC-2، جن میں سے ہر ایک 96,714 سیٹلائٹس پر مشتمل ہے، کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو سپیکٹرم یوٹیلائزیشن اینڈ ٹیکنولوجیکل انوویشن نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ چین کے نئے قائم کردہ ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو سپیکٹرم یوٹیلائزیشن اینڈ ٹیکنولوجیکل انوویشن کا مجموعی حصہ 95 فیصد سے زیادہ ہے۔ درخواستیں جمع کرانے والے دیگر چینی اداروں میں چائنا سیٹلائٹ نیٹ ورک گروپ، شنگھائی یوانکسین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، ٹیلی کام کمپنیاں چائنا موبائل اور چائنا ٹیلی کام کے ساتھ ساتھ کمرشل اسپیس فرمز گیلکسی سپیس، گیوڈین گائوکی سپیس ٹیکنالوجی اور شامل ہیں۔

مزید خبریں