قومی اسمبلی کے جاری رواں سیشن کے لئے 5 اراکین پر مشتمل پینل آف چیئر مقرر

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے پیر سے شروع ہونے والے سیشن کے لئے 5 رکنی پینل آف چیئر کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اس سیشن کے لئے قومی اسمبلی کے رولز 2007 کے تحت علی زاہد ،عبدالقادر پٹیل ، سیدہ شہلا رضا ،نزہت صادق ،سید امین …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے پیر سے شروع ہونے والے سیشن کے لئے 5 رکنی پینل آف چیئر کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اس سیشن کے لئے قومی اسمبلی کے رولز 2007 کے تحت علی زاہد ،عبدالقادر پٹیل ، سیدہ شہلا رضا ،نزہت صادق ،سید امین الحق اور ارباب شیر علی پینل آف چیئر میں شامل ہوں گے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں اس پینل میں شامل اراکین اسمبلی اجلاس کی صدارت کر سکیں گے ۔

مزید خبریں