وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ٹانک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں اور قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں