اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اوروزارت کے اعلیٰ حکام سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)جافری شمس الدین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے پیر کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرمحمدرضاحٰات ہراج نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو ایک قریبی دوست اور برادر مسلم ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا …
وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج سے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اوروزارت کے اعلیٰ حکام سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)جافری شمس الدین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے پیر کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرمحمدرضاحٰات ہراج نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو ایک قریبی دوست اور برادر مسلم ملک سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اہم تعاملات نے اعلیٰ پیداواری تعلقات کی رفتار قائم کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر رضامندی کا اظہار کیا۔ انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) جافری شمس الدین نے مشترکہ ورکنگ گروپس کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس سے مستقبل میں تعاون کے دروازے کھلیں گے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیررضا حیات ہراج نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات سے متصف ہیں۔
انہوں نے انڈونیشیا کے حکام کو دفاعی تعاون کو تلاش کرنے کے لیے دفاعی نمائش (آیڈیاز۔2026) میں فعال طور پر شرکت کی دعوت بھی دی۔ انڈونیشیا کے وفد کی جانب سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) جافری شمس الدین نے پرتپاک مہمان نوازی پروفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ برادرانہ تعلقات کو باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر طویل مدتی تعلقات میں تبدیل کیا جائے گا۔








