نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق سے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق سے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف نے پیر کو ٹیلی فونک رابطہ کیا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور تیزی سے فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور تیزی سے فروغ …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق سے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف نے پیر کو ٹیلی فونک رابطہ کیا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور تیزی سے فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور تیزی سے فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں روابط کی رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،جن میں اعلیٰ سطحی قیادت کے باہمی تبادلے بھی شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جاری اقدامات پر عملدرآمد کی پیروی کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں