اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے انسداد منشیات مہم ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ آگاہی واک میں سینئر پولیس افسران سمیت مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کا مقصد معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد کو فروغ دینا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق …
اسلام آباد پولیس کا انسداد منشیات مہم ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت آگاہی واک کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے انسداد منشیات مہم ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ آگاہی واک میں سینئر پولیس افسران سمیت مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واک کا مقصد معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد کو فروغ دینا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے انسداد منشیات مہم ’’نشہ اب نہیں ‘‘ کے تحت ایک بھرپور اور موثر آگاہی واک کا انعقاد کیا۔
وا ک میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں طلبہ، شہریوں، فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آگاہی واک کا آغاز شاہین چوک سے ہوا ،جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی این ڈی یو یونیورسٹی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے والے نعرے درج تھے۔
شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں اسلام آباد پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، واک کا مقصد معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد کو فروغ دینا تھا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نہ صرف نوجوان نسل بلکہ پورے معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں کافی نہیں بلکہ اس کے لیے ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کسی ایک طبقے تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر شہری، ہر طالب علم اور ہر خاندان کیلئے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔آخر میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ منشیات کے خلاف اس جدوجہد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگاہی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔








