اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نےمختلف تھانوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔جن علاقوںمیں یہ آپریشن کیا گیا ان میں تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ شالیمار کے مختلف علاقے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ شالیمار کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران391افراد،101گھروں، …
اسلام آباد پولیس کا مختلف تھانوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نےمختلف تھانوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔جن علاقوںمیں یہ آپریشن کیا گیا ان میں تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ شالیمار کے مختلف علاقے شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ شالیمار کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران391افراد،101گھروں، 83دکا نوں،128موٹر سائیکلوں اور32 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیا جبکہ 07مشکوک افراد اور04 موٹر سائیکلز کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، یہ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 پر فوری اطلاع دیں۔








