سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے 13 جنوری تک تجاویز طلب کر لیں، گنتی 14 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کے روز قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر)کی نامزدگی کے لیے 13 جنوری تک تجاویز طلب کر لیں اور اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی کے رول 39 کے تحت بدھ کو سہ پہر 3 بجے ارکان کی گنتی کی جائے گی۔ اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ دستخطوں کی تصدیق کے بعد جس رکن …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کے روز قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر)کی نامزدگی کے لیے 13 جنوری تک تجاویز طلب کر لیں اور اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی کے رول 39 کے تحت بدھ کو سہ پہر 3 بجے ارکان کی گنتی کی جائے گی۔ اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ دستخطوں کی تصدیق کے بعد جس رکن کو سب سے زیادہ عددی برتری حاصل ہوگی، اسے اپوزیشن لیڈر قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی رکن ابتدا میں تجویز کنندہ نہیں تھا لیکن گنتی کے وقت موجود ہو کر تجویز پر دستخط کر دیتا ہے، تو اسے بھی گنتی میں شامل کیا جائے گا۔عامر ڈوگر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 76 ارکان نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا ہے اور انہوں نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے منگل تک کا وقت مانگا۔اس سے قبل سابق اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کے بعد ایوان میں اٹھائے گئے سوالات پر سپیکر نے متعلقہ طریقہ کار پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 19 نومبر، 5 دسمبر، 19 دسمبر اور 29 دسمبر 2025ء کو پارلیمانی وہپ عامر ڈوگر اور گوہر علی خان کو خطوط جاری کیے گئے تھے اور اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پشاور ہائی کورٹ سے متعلقہ کیسز واپس لے لیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں