آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاپمز ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی،ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ پولیس ترجمان کے …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی،ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے واقعے کے فوراً بعد بروقت اور موثر ریسکیو آپریشنز انجام دیے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں، انہوں نے پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں