اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے جے یو آئی (ف) کراچی کے سینئر رہنماء شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی (ف)کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی ایک …
مولانا عبد الغفور حیدری کاشیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے جے یو آئی (ف) کراچی کے سینئر رہنماء شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو جے یو آئی (ف)کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان ترکئی ایک فعال دینی، سیاسی اور سماجی رہنما تھے،انہوں نے جمعیت علماء اسلام اور معاشرے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی دینی و سیاسی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال سے ہم ایک کہنہ مشق سیاسی ورکر سے محروم ہوگئے،مرحوم کی وفات جمعیت اور دینی حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے، ان کی دینی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








