اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے ترجمان اسلم غوری نے جے یو آئی (ف)کے سینئر رہنمامولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ برادرم مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی وفات کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔میں آج ایک باوفا …
جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے ترجمان اسلم غوری نے جے یو آئی (ف)کے سینئر رہنمامولانا سلیم اللہ خان ترکئی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ برادرم مولانا سلیم اللہ خان ترکئی کی وفات کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔میں آج ایک باوفا اور دلیر ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پختہ نظریاتی دوست اور رہنماء تھے۔ان کے ساتھ عشروں پر محیط رفاقت رہی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول کرے،اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں ،اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔








