سوشل میڈیا کو کردار کشی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو کردار کشی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے ، یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم …

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):جے یو آئی پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو کردار کشی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے ، یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم ہے کہ خبر بغیر تحقیق کے نہ پھیلایا کرو،سوشل میڈیا کو کردار کشی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام میں مغربی طاقتوں نے غلبہ حاصل کیا تو دنیا میں کالونیاں بنائیں،جس کے نتیجے میں آزادی کے لیے قوموں کو لڑنا پڑا،آزادی کی قیمت ہمیں معلوم ہے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب نئی پالیسی کے ساتھ سامنے آنا چاہئے،ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدے کی حوصلہ افزائی کی اور اگر ترکی اس میں شامل ہوا تو اس کے نتیجے میں یہ معاہدہ مزید مضبوط ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا مزید کہا کہ اسلامی معاشرے میں دینی مدرسہ بہترین رفاحی ادارہ ہوتا ہے۔صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری اورمرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر انجینئر ضیا الرحمٰن، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز،اسید خواجہ، حافظ محمد بلال، انجینئر بلال لطیف، رانا تنویر ٹانڈلہ، ڈاکٹر ہلال دانش نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں