چاروں صوبوں کے چار چار اضلاع میں پائلٹ سروے میں حاصل کردہ غریب اور مستحق خواتین کی معلومات کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا، ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 13ستمبر (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے چار چار اضلاع میں پائلٹ سروے کرا کے غریب اور مستحق خواتین کی معلومات جدید ترین ڈیوائس کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں جنہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 13ستمبر (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے چار چار اضلاع میں پائلٹ سروے کرا کے غریب اور مستحق خواتین کی معلومات جدید ترین ڈیوائس کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں جنہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ماروی میمن نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 70 ارب سے بڑھا کر 120 ارب کردیا ہے‘ پروگرام کا سروے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹرینز کو فارم جاری ہوتے تھے یہ سلسلہ 2010ءمیں ختم کردیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply