اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے نائیجیریا کی یوبے سٹیٹ حسبہ کمیشن کے ایک وفد نے خیرسگالی ملاقات کی۔ حسبہ کمیشن نائیجیریا کا ایک اخلاقی، سماجی اور کمیونٹی ریگولیٹری ادارہ ہے جو معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے لئے کام کرتا ہے۔ وفد کی قیادت ابراہیم سلیمان نے کی جو نائیجیریا ہائی کمیشن میں قونصلر …
صدر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے نائیجیریا کی یوبے سٹیٹ حسبہ کمیشن کے وفد کی خیرسگالی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے نائیجیریا کی یوبے سٹیٹ حسبہ کمیشن کے ایک وفد نے خیرسگالی ملاقات کی۔ حسبہ کمیشن نائیجیریا کا ایک اخلاقی، سماجی اور کمیونٹی ریگولیٹری ادارہ ہے جو معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے لئے کام کرتا ہے۔ وفد کی قیادت ابراہیم سلیمان نے کی جو نائیجیریا ہائی کمیشن میں قونصلر اسسٹنٹ اور حسبہ کمیشن کے لئے لائژن آفیسر ہیں۔
ان کے ہمراہ عبدالمتکیم (صدر، نائیجیریا سٹوڈنٹس یونین پاکستان)اور حارث قریشی (کنسلٹ افریق) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اسلامی اخلاقیات، سماجی بہبود اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تربیتی پروگرامز، تحقیقی سرگرمیوں اور تعلیمی تبادلوں سمیت مستقبل میں مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حسبہ کمیشن کے مجوزہ سرکاری دورہ پاکستان سے قبل تعاون کے عملی خدوخال طے کئے جائیں گے تاکہ دونوں اداروں کے درمیان مضبوط اور دیرپا شراکت داری قائم کی جا سکے۔








