راولپنڈی ۔12جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر کے حالیہ سرکاری دورہ پاکستان کے تسلسل میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شمس الدین کی سربراہی میں دفاعی وفد نےپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ،ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے دفاعی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔12جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر کے حالیہ سرکاری دورہ پاکستان کے تسلسل میں انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شمس الدین کی سربراہی میں دفاعی وفد نےپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ،ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی اور دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے بالخصوص استعداد کار میں اضافے، تربیت اور تکنیکی اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ایئر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی جدید کاری کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں انفراسٹرکچر کی ترقی، تربیتی نظام میں اصلاحات اور کثیر جہتی (multi-domain) آپریشنز کے لیے جدید ترین صلاحیتوں کا حصول شامل ہے۔ انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاریوں اور ‘نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک’ (NASTP) کے تحت مقامی سطح پر حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تربیت، ہوا بازی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ یہ ملاقات پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعلقات میں بڑھتی ہوئی قربت اور مسلسل رابطے و مذاکرات کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔








