اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے شعبۂ تحقیق و جدت نے ازسرِ نو تشکیل دی گئی ایویلیوایشن اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں 2025 کے اواخر میں جمع کرائی گئی پی ایچ ڈی تحقیقی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد محققین کو جدید سائنسی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے جامعات کے درمیان …
ایچ ای سی کے شعبۂ تحقیق و جدت کا ازسرِ نو تشکیل دی گئی ایویلیوایشن اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے شعبۂ تحقیق و جدت نے ازسرِ نو تشکیل دی گئی ایویلیوایشن اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں 2025 کے اواخر میں جمع کرائی گئی پی ایچ ڈی تحقیقی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد محققین کو جدید سائنسی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے جامعات کے درمیان وسائل کے مؤثر اشتراک کو فروغ دینے کے لیے پالیسی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا۔
اس ضمن میں طریقۂ کار کو سادہ اور ہم آہنگ بنانے کی تجاویز زیرِ بحث آئیں تاکہ تحقیقی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں۔ کمیٹی نے تحقیق کے شعبوں میں سہولت کے پیش نظر بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ جدید سہولیات تک مساوی رسائی تحقیق کے معیار اور اثر پذیری میں اضافہ ہو گا۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ اقدام ملک میں اعلیٰ اثرات کے حامل تحقیقی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف جامعات کے درمیان تعاون بڑھے گا بلکہ قومی سطح پر تحقیق و جدت کو بھی فروغ ملے گا۔








