اسرائیل نے ہمیں 6000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل کرنے سے روک دیا ، انروا

رام اللہ ۔13جنوری (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی امدادی ادارے "انروا"نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اسے 6,000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہمیں 6,000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل کرنے سے روک رہا ہے، یہ ٹرک ایسے غذائی اور امدادی سامان لے …

رام اللہ ۔13جنوری (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی امدادی ادارے "انروا”نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اسے 6,000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل کرنے سے روک دیا ہے۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہمیں 6,000 امدادی ٹرک غزہ میں داخل کرنے سے روک رہا ہے، یہ ٹرک ایسے غذائی اور امدادی سامان لے کر کھڑے ہیں جو تین ماہ تک پورے علاقے کے لیے کافی ہیں، نیز خیمے اور کمبل جو 1,300,000 فلسطینیوں کے لیے ہیں۔

ابو حسنہ نے خبردار کیا کہ 37 بین الاقوامی اداروں کو اس علاقے میں کام کرنے سے روکنے کے فیصلے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کی طرف سے انروا پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں،اسرائیل نے اب تک یہ ثابت نہیں کیا کہ ایجنسی میں کوئی مداخلت ہوئی یا یہ اقوام متحدہ کے قوانین کی پابندی نہیں کر رہی۔

ابو حسنہ نے بتایا کہ اگرچہ 10 اکتوبر 2025 کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد کچھ غذائی سامان داخل کیا گیا ہے لیکن غزہ میں انسانی حالات میں حقیقی بہتری نہیں آئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کا صحت کا نظام اب بھی تباہ ہے اور ہزاروں مریض ایسے ہیں جن کا علاج یہاں دستیاب نہیں۔

 

مزید خبریں