کراچی،وفاقی وزیر ریلوے کی چیئرمین کے پی ٹی سے ملاقات،کارگو کی ترسیل کے لیے ریلوے نظام جدید خطوط پر استوار کرنے اور لاجسٹکس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق

کراچی ۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر) سے ملاقات کی جس دوران کراچی پورٹ سے کارگو کی ترسیل کے لیے ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور لاجسٹکس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی …

کراچی ۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر) سے ملاقات کی جس دوران کراچی پورٹ سے کارگو کی ترسیل کے لیے ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور لاجسٹکس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کارگو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سڑکوں کے بجائے ریل کے ذریعے کارگو کی منتقلی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو اٹھانے کی مجموعی صلاحیت میں جلد نمایاں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی اور بین الاقوامی تجارت میں کراچی پورٹ کی سٹریٹجک اہمیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے ایک اہم سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے کا باقاعدہ آغاز جولائی 2026 میں کراچی پورٹ سے کیا جائے گا، اس کے علاوہ کراچی پورٹ سے پپری تک 54 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی تاکہ مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے آئندہ پانچ ماہ کے دوران روزانہ چار فریٹ ٹرینیں چلائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے یقین دہانی کرائی کہ بلک کارگو کی ترسیل کے لیے ریل کو ترجیح دی جائے گی اور کے پی ٹی اپنے حدود میں موجود اندرونی ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن کا کام خود مکمل کرے گا۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی پورٹ سے منسلک ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید مؤثر بنا کر ملکی معیشت میں بہتری لائی جائے گی۔\932

 

مزید خبریں