گورنر خیبرپختونخوا سے ہلال احمر کے نئے سیکرٹری کی ملاقات ، اپنے وژن، روڈ میپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(ہلال احمر) کے نئے سیکرٹری عابد رحمان مروت نے ملاقات کی اور اپنے وژن، روڈ میپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔ تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات کے دوران نئے صوبائی سیکرٹری نے صوبے …

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(ہلال احمر) کے نئے سیکرٹری عابد رحمان مروت نے ملاقات کی اور اپنے وژن، روڈ میپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔

تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات کے دوران نئے صوبائی سیکرٹری نے صوبے میں ریلیف اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے وژن، روڈ میپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی گفتگو کی۔

گورنر نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور اس بات پر زور دیا کہ ادارہ خود کفالت کے فروغ اور ممکنہ ڈونرز کے ساتھ مؤثر روابط قائم کرنے پر توجہ دے تاکہ صوبے کے عام اور مستحق افراد تک بروقت اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب اور قدرتی آفات میں ہلال احمر نے بہتر کردار سرانجام دیا ۔

مزید خبریں