اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے آفس میں گاوی کی جانب سے پاکستان کو گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لو ڈیپینگ نے کہا کہ گاوی نے ملک کے چاروں صوبوں کو برابری کی بنیاد پر تین، تین گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت …
گاوی نے ملک کے چاروں صوبوں کو برابری کی بنیاد پر تین، تین گاڑیاں فراہم کیں، ڈاکٹر لو ڈیپینگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے آفس میں گاوی کی جانب سے پاکستان کو گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لو ڈیپینگ نے کہا کہ گاوی نے ملک کے چاروں صوبوں کو برابری کی بنیاد پر تین، تین گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو بھی دو، دو گاڑیاں دی گئی ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ایک، ایک گاڑی فراہم کی گئی ہے۔
ڈاکٹر لو ڈیپینگ کا کہنا تھا کہ گاوی کی اس معاونت سے پاکستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی اور ویکسین کی ترسیل و نگرانی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے گاوی کے تعاون کو صحت عامہ کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔








