اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں نادراترمیمی بل 2025 سمیت تین بل پیش کردئیے گئے ۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلافاروقی نے ایوان میں نادراترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ یہ بل سینئر سیٹیزن کے شناختی کارڈ کے دوبارہ اجراء سے متعلق ہے۔نورعالم خان نے کہاکہ ان کاشناختی کارڈ کینسل کردیاگیاہے،ایس این جی پی …
نادرا ترمیمی بل 2025 سمیت تین بل قومی اسمبلی میں پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں نادراترمیمی بل 2025 سمیت تین بل پیش کردئیے گئے ۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلافاروقی نے ایوان میں نادراترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ یہ بل سینئر سیٹیزن کے شناختی کارڈ کے دوبارہ اجراء سے متعلق ہے۔نورعالم خان نے کہاکہ ان کاشناختی کارڈ کینسل کردیاگیاہے،ایس این جی پی ایل کی درخواست پرنادرانے یہ فیصلہ کیاہے جس سے انہیں مسائل کاسامناکرناپڑرہاہے۔
سپیکرنے کہاکہ انہیں اس حوالہ سے تحریری طورپردرخواست دی جائے۔سحرکامران نے علاقہ دارلحکومت اسلام آبادبیٹریاں انتظام ودوبارہ کارآمدبنانے کابل 2025ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی ۔ ڈاکٹرشذرہ منصب علی نے کہاکہ اس معاملہ پرورکنگ گروپ کام کررہاہے، اس بل میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جوورکنگ گروپ میں شامل نہیں ہے۔سحرکامران نے کہاکہ یہ اہم بل ہے تاکہ گرین اکانومی کو فروغ دیا جائے۔اجازت ملنےپر انہوں نےبل ایوان میں پیش کردیا۔طاہراقبال نے کوآپریٹوسوسائٹیزترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔








