واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1200.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.272 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں