ایمپلائمنٹ ایکسچینج کانفرنس کا مقصد پاکستانی گریجویٹس کو چینی کمپنیوں سے جوڑنا ہے ، سفیر خلیل ہاشمی 

بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج کانفرنس کا مقصد پاکستانی گریجویٹس اور پروفیشنلز کو پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس چین میں پاکستانی سفارت خانے،چائنا انٹرنیشنل انٹیلیک ٹیک کمپنی (CIIC) اور چائنا اوورسیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (CODA) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ …

بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج کانفرنس کا مقصد پاکستانی گریجویٹس اور پروفیشنلز کو پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس چین میں پاکستانی سفارت خانے،چائنا انٹرنیشنل انٹیلیک ٹیک کمپنی (CIIC) اور چائنا اوورسیز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (CODA) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روزگار اور مہارتوں کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے ایونٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے اس جاب فیئر کو ایک منفرد اور تاریخی پلیٹ فارم قرار دیا، جو چین میں تعلیم حاصل کرنے والے اور قیمتی تجربہ حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں یہ پلیٹ فارم پاکستان میں کام کرنے والے چینی سرکاری اور نجی اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مراحل میں اس اقدام کو وسعت دی جائے گی تاکہ پاکستانیوں کے لیے تیسرے ممالک، جن میں مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطے شامل ہیں، میں بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں چینی کمپنیوں کی موجودگی کے پیش نظر اس نئی کوشش کا مقصد چین میں مقیم پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کو بااختیار بنانا اور انہیں بین الاقوامی کیریئر کے مواقع سے جوڑنا ہے۔

مزید خبریں