راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):کشمیری حریت رہنما محمد یسین ملک کی اہلیہ اور تنظیم برائے امن و ثقافت کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے منگل کو راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یسین ملک نے تشدد ترک کر کے امن اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا اور آج بھی انصاف اور امن کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے مہم کو مزید تیز کرنے کی …
راولپنڈی،مشعال ملک کی ٹینچ بھاٹہ آمد، یسین ملک کی رہائی اور امن کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی اپیل

مزید خبریں
راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):کشمیری حریت رہنما محمد یسین ملک کی اہلیہ اور تنظیم برائے امن و ثقافت کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے منگل کو راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یسین ملک نے تشدد ترک کر کے امن اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا اور آج بھی انصاف اور امن کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے مہم کو مزید تیز کرنے کی اپیل کی اور زور دیا کہ انصاف اور مکالمے کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
مشعال ملک نے خطاب میں کہا کہ یسین ملک نے اپنی آزادی مہم کا آغاز بھی ٹینچ بھاٹہ سے کیا تھا اور آج بھی یہ مقام ان کے عزم اور قربانی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔انہوں نے عالمی ضمیر اور بھارتی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ یسین ملک کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کریں اور انہیں رہا کیا جائے تاکہ خطے میں امن کے لیے مثبت ماحول قائم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن انصاف اور مکالمے کے بغیر یہ صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتا۔
مشعال ملک نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امن و انصاف کے لیے آواز بلند کریں۔
اس موقع پر تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی مہم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور مقامی سطح پر آگاہی اور رابطہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ مشعال ملک نے زور دیا کہ یسین ملک کے نظریے کو قید اور پابندیوں سے دبایا نہیں جا سکتا اور یہ جدوجہد صرف ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کے حق میں انصاف کی علامت ہے۔








