اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شکرپڑیاں میں جنگلی شہتوت (پیپر ملبری) کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی،پیپر ملبری پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں،ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے،ماحولیاتی خلاف ورزیوں پرجرمانے کی حد بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ان …
شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی،ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شکرپڑیاں میں جنگلی شہتوت (پیپر ملبری) کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی،پیپر ملبری پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں،ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے،ماحولیاتی خلاف ورزیوں پرجرمانے کی حد بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شکرپڑیاں کےفیلڈ وزٹ اور درختوں کی کٹائی اور شجرکاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیپر ملبری درختوں کی کٹائی اور مقامی درختوں کی دوبارہ شجرکاری کا معائنہ کیا،شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی،اگر کسی مرحلے پر لاپرواہی یا قانون شکنی ہوئی تو کارروائی ہوگی،پیپر ملبری سے پھیلنے والی پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں، پیپر ملبری کے اثرات پر بین الاقوامی سطح پر بھی مطالعات ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں پبلک ہیئرنگ ہوئی ہے، اس کے منٹس طلب کر لیے گئے ہیں، اسلام آباد میں جہاں جہاں پبلک ہیئرنگ ہوئی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں، پبلک ہیئرنگ عوام کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای پی اے کو درختوں کی گنتی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دے دی گئی،ای پی اے کو واضح احکامات ہیں کہ تمام اقدامات قانون کے مطابق ہوں گے،ای پی اے تقاضے پورے نہ کرنے والے کنسٹرکشن منصوبوں کو شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے تمام متاثرہ مقامات کا دورہ کریں گے، درختوں کی کٹائی اور شجرکاری سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بنیادی کام ماحولیاتی تحفظ ہے،ہر کاٹے گئے درخت کے بدلے سی ڈی اے تین نئے درخت لگائے گا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد میں اضافی شجرکاری بھی کرے گی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی حد بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے،ماحولیاتی جرمانے کی موجودہ حد 10 لاکھ سے بڑھائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا درخت کاٹنا یا لگانا دائرہ اختیار نہیں لیکن نگرانی ہماری ذمہ داری ہے،اسلام آباد کے سبزہ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ماحولیاتی تحفظ حکومت کی سنجیدہ اور مستقل ترجیح ہے۔








