اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی اپنے چیمبر میں آمد پر خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران قانون …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، قانون سازی، پارلیمان کے موثر کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی اپنے چیمبر میں آمد پر خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران قانون سازی، پارلیمان کے موثر کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی روایات کے فروغ، جمہوری اقدار کے استحکام اور قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کے لیے یکساں پالیسی اپنانے کو سراہا اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبدارانہ انداز میں چلانے پر ان کے کردار کی تعریف کی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کے خیر مقدم اور مثبت تاثرات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے شفاف اور غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر ملک کے آئینی و قانون ساز اداروں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پارلیمانی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔








