اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صوبائی محتسب خیبر پختونخوارباب مہدی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو محتسب خیبر پختونخوا کی کارکردگی اور بالخصوص خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور ضم شدہ اضلاع میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صوبائی محتسب خیبر پختونخوارباب مہدی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صوبائی محتسب خیبر پختونخوارباب مہدی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو محتسب خیبر پختونخوا کی کارکردگی اور بالخصوص خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ اور ضم شدہ اضلاع میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق رباب مہدی نے سپیکر کو شکایات کے ازالے کے نظام اور وراثت سے متعلق تنازعات کے بروقت حل کے ذریعے خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو بروقت انصاف کی فراہمی میں محتسب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کے وراثت میں حق کے تحفظ اور ادارہ جاتی معاونت کے فروغ میں محتسب خیبر پختونخوا کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔ رباب مہدی نے خواتین کو بااختیار بنانے اور پارلیمانی اصلاحات کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا محتسب کے دفتر اور ویمن پارلیمانی کاکس کے درمیان قریبی روابط کو خواتین سے متعلق قانون سازی، پالیسی نگرانی اور مؤثر عملدرآمد کے لئے ناگزیر قرار دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جائیداد اور وراثتی حقوق کے مؤثر نفاذ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے قانونی اصلاحات، لینڈ ریکارڈ کے نظام میں بہتری اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے بروقت حل کے اقدامات کو خواتین کے جائز وراثتی حقوق کے تحفظ، شفافیت، انصاف اور قانون کی بالادستی کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔








