اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کمیٹی بریفنگ کے نوٹس لیے جس میں ملک میں گندم کے ذخائر کی تسلی بخش سطح سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے پاس اس وقت تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے جسے ضرورت کے مطابق …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کمیٹی بریفنگ کے نوٹس لیے جس میں ملک میں گندم کے ذخائر کی تسلی بخش سطح سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی حکومت کے پاس اس وقت تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے جسے ضرورت کے مطابق صوبوں کو طلب پوری کرنے کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں گندم کی بروقت تقسیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خوراک، چیف سیکرٹری پنجاب، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے حکام اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔








