سپیکر قومی اسمبلی کا فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ منگل کوسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مربوط کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے سیکیورٹی …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

منگل کوسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مربوط کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشتگردی مہم قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید خبریں