امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے تارکین وطن کی شہریت منسوخ ہو گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔14جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ صومالیہ یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کی شہریت منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے ہمارے کسی شہری کو دھوکہ دیا ہو۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے خلاف …

واشنگٹن۔14جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ صومالیہ یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کی شہریت منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے ہمارے کسی شہری کو دھوکہ دیا ہو۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کو دھوکہ دیا ہو اور اس میں انہیں سزا ہوئی ہو۔ ایسے لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایسے بیانات دیئےتھے جن سے عیاں تھا کہ ان کا دور تارکین وطن کے لیے زیادہ خوشگوار نہیں ہو گا اور ایسا ہی ہو رہا ہے۔انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ممالک کے شہریوں کے امریکا کے سفر پر پابندی لگائی۔ خیال رہے کہ دسمبر کے آخر میں امریکی انتظامیہ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں مزید پانچ ممالک کو شامل کیا تھا جبکہ بعض دیگر ممالک کے لیے ویزے کی شرائط مزید سخت کی گئیں۔ اسی طرح جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ 12 ممالک کے شہری امریکا کا سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ سات ممالک کے شہریوں کو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔