ریاض میں طویق سکلپچر سمپوزیم کا آغاز، 18 ممالک کے 25 آرٹسٹ شریک

ریاض۔14جنوری (اے پی پی):ریاض رائل کمیشن اینڈ ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق سکلپچر سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ریاض کی تحلیہ سٹریٹ پر ’’ٹریسز آف واٹ ول بی‘‘ کی تھیم کے ساتھ منعقدہ سمپوزیم میں 18 ممالک کے 25 آرٹسٹ شریک ہیں جبکہ مملکت سے 2 آرٹسٹ شامل ہیں۔ رواں سال کے ایڈیشن میں مجسمہ …

ریاض۔14جنوری (اے پی پی):ریاض رائل کمیشن اینڈ ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق سکلپچر سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ریاض کی تحلیہ سٹریٹ پر ’’ٹریسز آف واٹ ول بی‘‘ کی تھیم کے ساتھ منعقدہ سمپوزیم میں 18 ممالک کے 25 آرٹسٹ شریک ہیں جبکہ مملکت سے 2 آرٹسٹ شامل ہیں۔ رواں سال کے ایڈیشن میں مجسمہ سازی کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے زمرے میں گرینائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس میں سٹین لیس سٹیل کی آمیزش اور دوسرے زمرے میں ری سائیکل شدہ دھاتوں کے ذریعے مجسمہ سازی میں جدت پیدا کرنا ہے۔

تیار کیے جانے والے فن پارے ریاض آرٹ کی مستقل کلیکشن کا حصہ بن جائیں گے اور انہیں شہر کے اہم مقامات یا چوراہوں پر نصب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ طویق مجسمہ سازی کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 590 فنکاروں نے شرکت کی درخواست دی تھی جبکہ اس فن کے ماہرین اور ججوں کا پینل 25 افراد پر مشتمل ہے۔ 2019 میں شروع ہونے والے طویق سمپوزیم نے اب تک 150 سے زیادہ فنکاروں کی میزبانی کی ہے۔