ٹوکیو۔15جنوری (اے پی پی):دسواں پاکستان-جاپان پرائیویٹ سیکٹر بزنس ڈائیلاگ جمعرات کو ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنمائوں، اداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ مکالمے کی مشترکہ صدارت پاکستان-جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف) کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا اور جاپان-پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی (جے پی بی سی سی) کے چیئرمین اکیرا ترکاوا نے کی۔ 26 رکنی پی جے بی ایف کاروباری وفد نے …
دسویں پاکستان جاپان پرائیویٹ سیکٹر بزنس ڈائیلاگ کا ٹوکیو میں انعقاد
ٹوکیو۔15جنوری (اے پی پی):دسواں پاکستان-جاپان پرائیویٹ سیکٹر بزنس ڈائیلاگ جمعرات کو ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنمائوں، اداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ مکالمے کی مشترکہ صدارت پاکستان-جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف) کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا اور جاپان-پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی (جے پی بی سی سی) کے چیئرمین اکیرا ترکاوا نے کی۔

26 رکنی پی جے بی ایف کاروباری وفد نے ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور دوطرفہ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے میں اعتماد، تسلسل اور عملی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مکالمے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے خطاب کیا ۔ انہوں نے پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ سہولیات، تعاون اور مشترکہ ویلیو چینز کی طرف بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔ڈائیلاگ نے کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور عملی تبادلوں کو فعال کرنے اور طویل مدتی کاروباری تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔









