لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کے بارے میں الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہوائوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب …
پی ڈی ایم اے کا پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش وسردی کی شدت میں اضافہ بارے الرٹ جاری
لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کے بارے میں الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہوائوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔
ریسکیو 1122 کی ڈایزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔اسی طرح شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار اور ہدایات پر عمل کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں،تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔









