اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے سعودی سفیر سے ضلع خیبر سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کیلئے …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے سعودی سفیر سے ضلع خیبر سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کیلئے سعودی امداد کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔
سعودی سفیر نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ضلع خیبر کے آئی ڈی پیز کیلئے ریلیف آئٹمز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اورکہاکہ سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔سعودی سفیر نے گورنر خیبر پختونخوا سے ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہادتوں پر تعزیت کااظہاربھی کیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے عوام کا سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت و دلی احترام کا رشتہ ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام کی دل کھول کر امداد کی ہے۔









